سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کو دبئی کے ہسپتال میں واپس داخل کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ان کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انکو دبئی کے ہسپتال میں علاج کےلیے واپس داخل کرادیا گیا ہے
ڈاکٹرز کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حالت کے بارے میں آج رات گئے معلوم ہو سکے گا کیونکہ متعدد ٹیسٹ لیئے جا چکے ہیں، اور انکی فائنل رپورٹ کا انتظار ہے۔ تاہم موجودہ حالت کے تحت ان کے چلنے پھرنے میں مشکلات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ پرویز مشرف پرپاکستان کی عدالت میں مقدمات چل رہے ہیں پرویز مشرف عدالت سے اجازت لیکر علاج کےلیے دبئی گئے تھے لیکن اب عدالت کے بلانے پر بھی واپس نہیں آرہے ۔