لاہور(نمائندہ خصوصی)رحیم یارخن پولیس کے مبینہ تشددسے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کردی گئی
صلاح الدین کے والد محمد افضال نے تفتیش کی تبدیلی کے لئے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا تھا
ایڈیشنل آئی انویسٹی گیشن لاہور ابوبکر خدا بخش نے تفتیش تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا
ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ رحیم یار خان کی منظوری کے بعد تفتیش تبدیل کی گئی ہے
آر پی او بہاولپور نے بھی کیس کی تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
کیس کی تفتیش ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید کے حوالے کر دی گئی ہے
ڈی آئی جی ذوالفقارحمید کیس کی تفتیش کےلیے اپنی مرضی کے افسران شامل کرسکتے ہیں