لاہورکے علاقے گلبرگ میں دو بہنیں پراسرار طورپر جاں بحق ہوگئیں،،،،موت کی وجہ پوچھنے پر لڑکیوں کی والدہ مطمئن نہ کر سکیں تو اہل محلہ نے پولیس کے حوالے کردیا ،،،، دونوں بہنوں نے افطاری کے دوران پیزا اور مشروب استعمال کیا تھا
گلبرگ کے علاقے فردوس مارکیٹ کی رہائشی بیس سالہ وسامہ، اٹھارہ سالہ طوبی اور ان کی چھوٹی بہن کی افطاری کے بعد حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طوبی اور وسامہ ذیادہ حالت خراب ہونے پر جانبر نہ ہو سکیں۔ اہل علاقہ نے لڑکیوں کی والدہ سے موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو وہ مطمئن نہ کر سکیں۔ گھر سے فرار کی کوشش اور مشکوک روئیے پر محلے داروں نے لڑکیوں کی والدہ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے خاتون کو تھانے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کردیں۔