اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان نے لاک ڈائون کھولنے کا اعلان کردیا۔ ٹرین آپریشنزاور پبلک ٹرانسپرٹ سمیت بڑے شاپنگ مالز بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کےبعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ ٹرین آپریشنز اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت بڑے شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 6 فروری کو آیا تھا۔ جس کےبعد ہم نے کورونا سے بچائو کےلیے مختلف سٹیپس اٹھائے لیکن مجھے اس بات کا خوف تھا کہ ہمارے مزدور طبقے کا کیا بنے گا لیکن اس پر ہم بہت سوچ سمجھ کر فیصلے لیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہفتہ نو مئی سے لاک ڈائون کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور تعلیمی ادارے پندرہ جولائی تک بند رہیں گے۔ چھوٹی مارکیٹس اور گلی محلوں کی دکانیں پانچ دن تک کھلیں رہیں گی۔ تمام کاروبار کرنے والے افراد اورمارکٹیوں کےلیے ایس او پیز بنائیں جائیں گے۔ جن پر عوام کو خود عملدرآمد کرنا ہوگا۔حکومت ڈنڈے کےزور پر عملدرآمد نہیں کرائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ جو بھی کورونا سے متاثر ہوئے اور جن کی نوکری چلی گئی ان کےلیے ہم نے اپنی ویب سائٹ تیار کی ہے جس پر وہ تمام لوگ ان پر خود کو جسٹرڈ کریں اور ہمیں بتائیں کہ کس کمپنی میں آپ کام کرتے تھے اور آپ کی نوکری چلی گئی ہے تو ہم وزیراعظم سپیشل فنڈ سے انکی مدد کریں گے۔ جس طرح احساس پروگرام کی رقم عوام کو ملی اسی طرح ان سب کو بھی مدد فراہم کی جائے گی جس طرح غریب عوام کی گئی ہے۔
لاک ڈائون کے دوران تمام مزدور طبقے کےلیے ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھولی جائے گی کیونکہ اس پر ابھی تک تمام صوبون کا اتفاق نہیں ہوا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کےلیے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے جس کے بعد اسے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم جزوی طور پر لاک ڈائون کھول رہے ہیں اگر کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو دوبارہ لاک ڈائون کیاجاسکتا ہے۔سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کر رہی ہےہم اپنے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو سامنے رکھ کر سب فیصلے کر رہے ہیں ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے ہم کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورت حال دوسرے ممالک سے بہتر ہے ۔
عمران خان نے کہا اگر عوام ملکر تعاون کریں گے تو ہمارے تمام کاروبار دوبارہ جلدی شروع ہوسکیں گے۔ اگر آپ نے کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا اور اسے نقصان ہوا تو وہ حکومت کا نقصان نہیں بلکہ آپ کا نقصان ہوگا۔ اس لیے تمام لوگ حکومت سے تعاون کریں۔