لاہور(نمائندہ خصوصی) کائنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ میں نوکریوں کا اعلان کردیا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن جواد قمر نے اخبارات میں ایڈ جاری کردیا۔
گریڈ 14 کےاسسٹنٹ کی سیٹ پر گریجویشن پاس 28 سے 40 سال تک کے نوجوان اپلائی کرسکتے ہیں۔
گریڈ 7 کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی سیٹ پرانٹرمیڈیٹ پاس 25 سے 45 سال تک کے نوجوان اپلائی کرسکتےہیں۔
گریڈ 7 کے کلرک اور ریکارڈ کیپر کی سیٹ پرانٹرمیڈیٹ پاس 25 سے 45 سال تک کے نوجوان اپلائی کرسکتےہیں
گریڈون کے مالی اور نائب قاصد کی سیٹ کےلیےپرائمری پاس 25 سے 45 سال تک کے نوجوان اپلائی کرسکتےہیں۔
تمام سیٹوں کےلیے 18 اپریل تک اپلائی کیا جاسکتا ہے۔