Skip to content
25 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو نئے ٹی وی چینل لائسنسز کی اجازت دیدی
  • Exclusive News
  • Islamabad
  • News
  • Pakistan
  • Science & Technology

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو نئے ٹی وی چینل لائسنسز کی اجازت دیدی

News Editor 2 July, 2019
PEMRA Office

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا ناظرین کو جلد ہی نئے ٹی وی چینلز اسکرین پر دیکھنے کو ملیں گے، جرنلزم سے تعلق رکھنے افراد ہی نہیں بلکہ جرنلزم کے طلبہ طالبات میں بھی خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔۔۔

 

(اسلام آباد ۔ حمزہ رحمن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی دائر کردہ اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پیمرا کو نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینل لائسنسز کے اجراء کی اجازت دیدی۔ پیمرا نے 58 ٹی وی چینلز کیلئے بولی کا انعقاد 2 اور 3 مئی کو 25 دسمبر 2018ء کو شائع کردہ اشتہار کی روشنی میں کیا تھا جسے (پی بی اے) پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور رِٹ دائر کر رکھی تھی جس میں عدالت ِعالیہ نے یکم جولائی 2019ء کو اتھارٹی کواحکامات جاری کئے ہیں کہ وہ نئے ٹی وی چینلز کی لائسنسنگ کے عمل کو جاری رکھے۔ پیمرانے عدالتِ عالیہ کو یقین دہانی کرائی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز/لائسنس یافتگان کے حقوق کو آئین اور پیمرا قوانین کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے پیمرا نے سات کیٹیگریز میں 58 سیٹلائیٹ ٹی وی لائسنسزکے اجراء کیلئے بولی کا انعقاد کیا تھا۔ جن میں خبریں وحالاتِ حاضرہ کیلئے 8، تفریح کیلئے 16، کھیلوں کیلئے 5، زراعت کیلئے2، صحت کیلئے4، تعلیم کیلئے 11 اور علاقائی زبانوں کیلئے 12 لائسنسز شامل ہیں۔ اس بولی کا مقصد ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن میڈیم جیساکہ آئی پی ٹی وی، ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ پیمرا نے 2002؁ء سے ابھی تک 88 ٹی وی لائسنسوں کا اجراء کیا ہے جبکہ آنے والی ڈی ٹی ایچ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی کامیابی کیلئے 250 ٹی وی چینلزدرکار ہوں گے۔ پیمرا امید کرتا ہے کہ ان ٹی وی چینلز کے آغاز سے ناصرف ملک میںسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ عوام کو وسیع پیمانے پر تفریح، تعلیم اور معلومات کے مواقع بھی ملیں گے۔

Post Views: 9

Post navigation

Previous: Rana Sana Ullah wife Media Exclusive talk with Qalam Club TV
Next: دنیا میں نشے کے عادی افراد کی تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram