Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس شروع
  • News
  • Pakistan
  • Politics

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس شروع

News Editor 26 June, 2019
apcb

اسلام آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) آج ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں مسلم 10 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، امیر مقام، عبدالقادر بلوچ، شاہ محمد شاہ اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں جب کہ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق بھی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کُل جماعتی کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے 5 رکنی وفد کا اعلان کیا ہے جو یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نئیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل ہے۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اے پی سی میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے  اے پی سی میں شرکت کے لیے سینیٹر حاصل بزنجو، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو بھی دعوت نامے بھجوائے ہیں۔

ادھر متحدہ مجلس عمل کے سینیٹر سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر اور اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم جماعت اسلامی نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

کُل جماعتی کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی، بجٹ منظوری روکنے سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوگی، اس کے علاوہ حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

 

Post Views: 22

Post navigation

Previous: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو نان رجسٹرڈ موبائل بند کرنے سے روک دیا
Next: حکومت نے بی این پی مینگل کو منالیا، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram