Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے
  • Lahore
  • News
  • Pakistan

حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے

News Editor 27 June, 2019
hamza-Shehbaz

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، نیب نے حمزہ شہباز سے تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئیں۔

نیب دستاویزات میں بتایا گیا حمزہ شہبازکے اکاؤنٹس میں 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے، رقم 2005 میں حمزہ شہبازکے 2 بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔

نیب کا کہنا ہے حمزہ شہباز نے 1جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالرز 4 جون 2005 کو 83 ہزار 920 امریکی ڈالرز جبکہ 17 جون 2005 کو 99 ہزار 270 امریکی ڈالرز وصول کیے۔ دستاویزات کے مطابق 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالرز وصول کیے اور 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن سے 64 ہزار 980 ڈالرز وصول کیےگئے۔

حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد اور کمپنیوں کے50 بنک اکاؤنٹس سےمتعلق تفتیش کی جائے گی۔ نیب 

نیب بیورو کا کہنا تھا حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد اور کمپنیوں کے50 بنک اکاؤنٹس سےمتعلق تفتیش کرنی ہے جبکہ 12ذاتی اکاؤنٹس سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے، حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔

گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے  حمزہ شہباز کے  جسمانی ریمانڈ میں 10 جولائی تک توسیع کردی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر رہے ہیں، ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق حمزہ شہباز کے خاندان کے 2005 میں پانچ کروڑ کے اثاثے تھے۔ ایف بی آر کے پاس 2006 سے 2009 تک اثاثوں کی تفصیلات موجود نہیں۔

حمزہ شہباز نے پانچ نئی کمپنیاں بنائیں جن میں انیس کروڑ کا سرمایہ لگایا گیا، نیب

نیب کا کہنا تھا حمزہ شہباز نے اس عرصے میں پانچ نئی کمپنیاں بنائیں جن میں انیس کروڑ کا سرمایہ لگایا گیا اور آج تک اس سرمایہ کے ذرائع نہیں بتائے، حمزہ شہباز کے اکاونٹ میں 18 کروڑ روپے باہر سے آئے، جب سے جسمانی ریمانڈ پر ہیں حمزہ شہباز اسمبلی ہی جاتے رہے، انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

Post Views: 11

Post navigation

Previous: سیالکوٹ ہاؤسنگ اسکیم: خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادے کی آج نیب میں طلبی
Next: لاہور پولیس کے51 اے ایس آئی سب انسپکٹر بن گئے

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram