داتا دربار دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوئی ،، نہ ہی ماسٹر مائنڈ کا پتہ چل سکا،،، جے آئی ٹی نے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے جیو فینسنگ کے ذریعے کالز ڈیٹا شارٹ لسٹ کر لیا۔ حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،، جاں بحق افراد کی تعداد تیرہ ہو گئی ،،،
داتا دربار خودکش حملے کو پانچ روز گزر گئے ،،، لیکن تحقیقات میں کوئی بڑا سراغ ہاتھ نہ لگ سکا ،،،
دھماکے کے فورا بعد ،،، تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔۔۔ فرانزک ٹیموں نے مبینہ خودکش بمبار کا ہاتھ فنگر پرنٹس کے لیے نادرا کو بھجوایا لیکن نہ ہی خودکش حملہ آور کو شناخت ہوسکی اور نہ ہی ماسٹر مائینڈ کا کچھ پتہ چل سکا۔
دھماکے کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے ،،، کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا،،، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملحقہ علاقوں کے جیوفینسنگ ڈیٹا سے بھی مدد لی جا رہی ہے ،،،
اسپتال میں زیر علاج دھماکے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہو گیا۔ طاہر نامی شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد شہداء کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔ پانچ مریض تاحال زیر علاج ہیں