Skip to content
21 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • زمین ڈاٹ کام کی نئی پراڈکٹ “پلاٹ فائنڈر” کا افتتاح کردیا گیا
  • Lahore
  • News

زمین ڈاٹ کام کی نئی پراڈکٹ “پلاٹ فائنڈر” کا افتتاح کردیا گیا

News Editor 25 November, 2019
Zameen.com plot finder

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ’’پلاٹ فائنڈ ر‘‘ کے نام سے نئی پراڈکٹ لانچ کر دی گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس پراڈکٹ کو ذرائع ابلاغ کےنمائندوں کے  سامنے پیش کیا گیا ۔ پلاٹ فائنڈر نقشوں پر مشتمل پراڈکٹ ہے، جہاں سے صارفین شہروں میں پلاٹوں کے حوالے سے بہت سی تفصیلات جان سکیں گے۔ اس میں پاکستان بھر سے 2500 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی درست حد بندی اور 12 لاکھ سے زائد گھروں اور پلاٹس کی درست معلومات دستیاب ہیں، جو کہ وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھتی رہیں گی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونکیشنزابراہیم سہیل اور سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن شیخ شجاع اللہ خان  سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی ۔

پلاٹ فائنڈ ر  سے پاکستان بھر کی 2500 سے زائد سوسائیٹرز کو نقشہ کی مدد سے سرچ کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ پلاٹس کی تلاش اور ان کی تفصیلات جیسا کہ پلاٹ نمبر، پتہ، درست لوکیشن ،رقبہ وغیرہ کی معلومات بھی دستیاب  ہیں۔ اس پراڈکٹ میں ذاتی کلیکشن بنانے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس کو دوسروں کے ساتھ باآسانی شئیر بھی کیا جا سکتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم سہیل نے کہا کہ روز اول سے زمین ڈاٹ کام کا مقصد پراپرٹی مارکیٹ اور اس سے منسلک تمام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہم نے رئیل اسٹیٹ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سب کیلئے آسان بنایا ہے اور اسی لئے ہماری ویب سائٹ کو ماہانہ پچپن  لاکھ سے زائد وزٹس حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ فائنڈر کا بنیادی مقصد بھی لوگوں کیلئے آسانی ہی ہے۔ پہلے کاغذ کے بڑے نقشوں پر پلاٹس کے حدود اربع وغیرہ کو سمجھنا ایک مشکل کام تھا لیکن اب کے بعد نقشوں کا کام بھی ڈیجیٹل ہو گیا ہے،جس کو کوئی بھی باآسانی سمجھ سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی  مزید سہولیات بھی زمین ڈاٹ کام کی جانب مستقبل میں پیش کی جاتی رہیں گی۔

شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ پلاٹ فائنڈر کا فائدہ سب کو ہوگا بالخصوص رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو اس کا  سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پراڈکٹ کی مدد سے وہ اپنی ذاتی کلیکشن بھی بنا سکتے ہیں، اس کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ باآسانی شیئر بھی کر سکتے ہیں، اور ہمیشہ کے لیے کاغذ کے نقشوں سے آزاد ہو سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے جہاں وقت کی بچت ہوگی، وہیں دوسری جانب سیلز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،جس سے مجموعی طور پر کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اُن کا کہناتھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں منفرد اور نیا کرنے کی بہت گنجائش باقی ہے اور زمین ڈاٹ کام یہ کام مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جیومیٹکس علی ہارون نے کہا کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ  مارکیٹ میں ایک مسئلہ ڈیٹا کی قلت کا رہا ہے اور بالخصوص جیو لوکیشن کا ڈیٹا بہت کم ہے۔ زمین نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اب ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔ اس کیلئے ہمارے ڈیٹا سائنسدان، انجینئرز اور پروگرامرز دن رات محنت بھی کر رہےہیں۔چونکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے لہذا اس میں کافی وقت درکار ہوگا تاہم اب تک ہم پاکستان کے 38 شہروں سے 1.2 ملین یعنی 12 لاکھ پراپرٹیز کو ڈیجیٹل نقشوں پر منتقل کر چکے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بڑی کامیابی ہے، تاہم ہمارا سفر جاری ہے اور انشااللہ ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل  پلیٹ فارم پر منتقل کریں گے۔

سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمین نے آج تک جو بھی خدمات فراہم کی ہیں اور جتنے بھی پلیٹ فارمز متعارف کروائے ہیں، اُن میں ایک قدرِ مشترک یہ رہی ہے کہ صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پلاٹس کی خریداری اور فروخت کے عمل کو ہم مزید آسان بنا رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ  پلاٹ فائنڈ ر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے زمین کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی مصنوعات میں سے ایک ہے ۔ ہم وہ چیزیں بنا رہے ہیں جس سے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کے کام آسان ہو جائیں۔

Post Views: 21

Post navigation

Previous: حرا قتل کیس:ملزم حسن غیر اخلاقی ویڈیو بناکر دو سال تک بلیک میل کرتا رہا
Next: بڑے مجرموں کا8 آٹھ کروڑجرمانہ سرکاری خزانے سے ادائیگی کا انکشاف

Related Stories

FILE PHOTO: Pakistan's Prime Minister Shehbaz Sharif addresses Shanghai Cooperation Summit  SCO Summit, hosted virtually by India, in Islamabad
  • News

Prime Minister: No One, Including ‘Fitna al-Khawarij,’ Will Be Allowed to Disrupt National Peace

News Editor 30 March, 2025
675356_8293141_Solar-eclipse_updates
  • Interesting
  • News

First Solar Eclipse of 2025: Scientific Reason Behind Its Invisibility in Pakistan Revealed

News Editor 30 March, 2025
images (1)
  • News

Israeli Forces Rain Bombs on Gaza on Jumu’atul-Wida Night, 50 More Palestinians Martyred

News Editor 29 March, 2025

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram