ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن ٹیموں نے مختلف ذرائع سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کاروائی کی جس میں ڈکیتی، راہزنی،نقب زنی اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث7گینگز کے12ملزمان گرفتار جبکہ 35لاکھ72ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا۔
برآمد شدہ اشیاء میں نقدی، موبائل فونز، رولیکس گھڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں
کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں آفتاب حسن، امان اللہ عرف مانو، ساجد، عمران عرف مانی بریسٹر، ساجد عرف ساجو، شہزاد ڈکیت، نوید عرف زین وغیرہ شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کا پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان