Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • شہباز شریف نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا
  • Islamabad
  • News
  • Pakistan
  • Politics

شہباز شریف نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا

News Editor 29 June, 2019
Shahbaz sharif

موجودہ دورہر لحاظ سے بدترین ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بجٹ پربحث کے پہلے 4دن ضائع کیے گئے، حکومتی ارکان نے ایوان کو مچھلی منڈی بنائے رکھا، تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں حکومتی بنچوں کا ایساحال نہیں دیکھا ، یہ بات عیاں ہوگئی پی ٹی آئی نہیں پٹائی پارٹی ہے، ماضی میں بھی اختلافات تھے لیکن یہ صورتحال نہیں تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ ہوا جمہوریت کو بچانا ہے ، دوسری اے پی سی میں رہبر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کےلیےشاہد خاقان اور احسن اقبال کے نام دیے ہیں، رہبر کمیٹی تشکیل کے بعد فیصلے کرے گی۔ن لیگ کے صدر نے کہا نواز شریف سےظلم اور ناانصافی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، فاشسٹ حکومت میں بھی ایسا نہیں ہوتا تھا، مشرف دور میں دوران قید میں بھی ملاقاتوں کی اجازت تھی، خاندان کے افراد کو ملاقات کے لئے 5 افرادتک محدود کر دیا گیا، اپنے حق کےلئے سیاسی اور قانونی لڑائی لڑیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجٹ مسترد کرتے ہیں اور راستہ روکنے کی کوشش کریں گے، بجٹ کے خلاف ریکارڈ 149 ریکارڈ ووٹ پڑے، بجٹ حصے بخرے کر کے منظر عام پر لایا گیا۔

بیماری کاواحد علاج مڈٹرم  الیکشن ہے۔

شہباز شریف نے اے پی سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پارٹی نےرانا تنویر کا نام چیئرمین اےپی سی کےلیے دے دیا ہے ، اسی وجہ سے میں پی اے سی میں نہیں جارہا، انتخابی دھاندلی کمیشن سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیاہے، مولانا فضل الرحمان کو پوری طرح سپورٹ کریں گے، ان سے اچھے تعلقات ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا موجودہ بیماری کاواحد علاج مڈٹرم  الیکشن ہے، فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، اختلاف بھی ہوتو ڈسپلن کی پابندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

:پیپلزپارٹی سے متعلق سوال پر شہبازشریف کا کہنا تھاہمیں آپ لڑانے کی کوشش کرتے ہیں جو نہیں ہو گا، نواز شریف ترقی اورخطے میں امن کی بات کرتے تھے تو غدار کہا جاتا ہے، اب نواز شریف کے فلسفے کو ہی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا پولیو کے جتنے واقعات اب سامنے آرہے ہیں ان پرحیرانی ہے، موجودہ دورہر لحاظ سے بدترین ہے۔

Post Views: 15

Post navigation

Previous: Dolphin police constable complaining against inspector
Next: لندن میں ایک شخص نے “کیلا” دکھا کر بینک لوٹ لیا

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram