(نمائندہ قلم کلب، بابر عباس سے) تفصیلات مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے چناب کے کچے کے علاقوں میں اشتہاری اور خطرناک مجرموں کیخلاف گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے ۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے مطابق ان مجرمان کیخلاف ہونے والے سرچ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے 300 سے زائد افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کے دوران کچی آبادیاں،ہوٹلز اور سرائے چیک کیے جارہے ہیں اور مشکوک آبادیوں میں لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے۔