Skip to content
13 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • میں دنیا کا خطرناک ترین انسان ہوں ، شہباز شریف
  • News
  • Pakistan

میں دنیا کا خطرناک ترین انسان ہوں ، شہباز شریف

News Editor 5 July, 2019
Screen Shot 2019-07-05 at 3.32.41 PM

لاہور احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بیان میں کہا میں دنیا کے خطرناک ترین انسان ہوں ، مگر عوامی خدمت میں بے ایمانی نہیں کی، میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ارشد نعیم نے کیس کی سماعت کی۔ نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ شہباز شریف بھی عدالت میں موجود تھے۔

شہباز شریف نے عدالت میں بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک دن قبر میں جانا ہے اللہ کی عدالت میں پیش ہونا ہے ، میں اگر جھوٹ بولوں گا تو مجھے اللہ سزا دے، عدالت میں جو بتاؤں گا حقائق اور دستاویزات پر مبنی ہو گا، عدالت کا وقت ضائع نہیں کروں گا نہ اپنے کارنامے یہاں سناؤں گا، آج صرف رمضان شوگر ملزسےمتعلق عدالت کو حقائق سےآگاہ کروں گا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا اپنے بیان میں کہنا تھ حقائق عدالت کو بتاؤں گا اس سے ثابت ہو گاکیس جھوٹا ہے میں دنیا کا خطرناک ترین انسان ہوں مگراللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی۔انھوں نے کہا میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے ، میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کودیکھتے ہیں ، جھوٹےمقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا عدالت میں کہنا تھا عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، 2015 میں گنےکی قیمت زیادہ اور چینی فروخت نہیں ہو رہی تھی، مجھےمیرےخاندان کے لوگوں نےکہاگنے کی قیمت کم کر دوں، میں نے گنے کے کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے قیمت کم نہیں کی۔ ن لیگی رہنما نے کہا سندھ میں بھی یہی صورتحال پیدا ہوئی تو لوگ ہائیکورٹ چلے گئے، سندھ حکومت نے اس پر اربوں کی سبسڈی دی ، سندھ سے سبسڈی ملنےکے بعد تمام سٹیک ہولڈرز میرے ارد گرد جمع ہو گئے کہ قیمت کم کرو۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا میرے بچوں سمیت ملز مالکان کااربوں کا نقصان ہوا، لیکن میں نے کہا کہ مجھے استعفی دینا پڑےتو دوں گامگر قیمت کم نہیں کروں گا۔

رمضان شوگر ملز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم کی جا چکی ہے، عدالت نے شہادتوں کے لیے گواہان کو بھی طلب کر رکھاہے ۔

Post Views: 9

Post navigation

Previous: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے شکست دے دی
Next: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب بھارتی ائیرلائنز کو 549 کروڑ کا نقصان

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
Prime Minister
  • Pakistan

Pakistan Navy Chief meets Prime Minister, discusses professional matters

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram