Skip to content
19 May, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
Qalam Club

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Politics
  • وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے دیپالپور اور چشتیاں کے دورے،دانش سکول کا وزٹ کیا
  • Lahore
  • Pakistan
  • Politics

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے دیپالپور اور چشتیاں کے دورے،دانش سکول کا وزٹ کیا

News Editor 20 April, 2020
CM Usman Buzdar at Chishtian

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا دورہ، مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ خواتین کا سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا مستحق خواتین نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شفاف طریقے سے مالی امداد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے شکرگزار ہیں۔سنٹرمیں ہمارے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاکھوں مستحق افراد میں اربوں روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کی تقسیم کا ایسا شفاف پروگرام کبھی نہیں آیا۔مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ یہ وہ حق ہے جو ریاست مستحق افراد کو لوٹا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں کا دورہ کیا اورکورونا کے مریضوں کیلئے قائم وارڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی آئسولیشن وارڈ میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں کو تمام ممکنہ وسائل دے کر بہتر بنائیں گے۔ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مثالی خدمات کو سراہتے ہیں۔ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کے محسن ہیں۔ یہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔ پنجاب حکومت آپ کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ نے دانش سکول چشتیاں کو بھی دورہ کیا اورشجرکاری مہم کے تحت سکول کے لان میں پودا لگایا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چشتیاں سمیت بہاولنگر میں صحت کی سہولتوں کیلئے ضروری وسائل فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہ پنجاب حکومت چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد دے گی۔احساس کفالت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف پروگرام ہے۔مالی امداد کی رقم اصل حقداروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہے۔صوبائی وزراء، منتخب نمائندوں، انتظامیہ اور پولیس نے موجودہ غیر معمولی حالات میں بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بہاولنگر کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال، مریضوں کے علاج معالجے، گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا، طاہر بشیر چیمہ، شوکت بسرا، بہاولنگر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،تحریک انصاف کے ضلعی صدر، جنرل سیکرٹری اور انتظامی و پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

Post Views: 38

Post navigation

Previous: ترکی کا مشہور ڈرامہ “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پرنشرکرنے کا فیصلہ
Next: موٹروے پولیس میں 3 ہزار بھرتیوں کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
Prime Minister
  • Pakistan

Pakistan Navy Chief meets Prime Minister, discusses professional matters

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram