پاکستان سیٹیزن پورٹل پر غلط رپورٹ بھجوانا پولیس افسران کے گلے پڑ گیا،،، وزیراعلی کو ارسال کردہ رپورٹ میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید سمیت دیگرپولیس اہلکاروں کو قصوروار ٹھہرا دیا گیا۔ سابق انچارج انوسٹی گیشن فرخ ریاض اور اے ایس آئی شفیق حسین کو گرفتار کرنے کی سفارش کر دی
پاکستان سٹیزن پورٹل پر غلط رپورٹ بھجوانے کے معاملے کی انکوائری مکمل کر کے ڈی جی اینٹی کرپشن نے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی۔ انکوائری رپورٹ میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت تمام پولیس افسران کو گنہگارقرار دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید کوسپرویثرن ٹھیک نہ ہونے پر نوٹس دیا جائے۔ رپورٹ میں سابق انچارج انویسٹی گیشن مناواں فرخ ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرخ ریاض نے متاثرہ خاتون کودھمکیاں دیں اور اسکی آواز ریکارڈ کرکے اسکو حراساں کیا۔ اے ایس آئی نے تفتیش کے بہانے متاثرہ خاتون سے 20 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ مناواں کی رہائشی خاتون کی جانب سے مغوی بیٹی کی بازیابی کیلئے سٹیزن پورٹل پر درخواست دی گئی تھی۔ وزیراعظم آفس ککے استفسار نے واقعے کی غلط رپورٹ جمع کرائی جس پر انکوائری کرائی گئی