لاہور(نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 17 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہو، اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ،تقرری کی منتظر اے ایس پی ماہم خان کو ایس ڈی پی او صدر چکوال، تقرری کی منتظر اے ایس پی بینش فاطمہ کو ایس ڈی پی اوسول لائنز راولپنڈی، تقرری کے منتظر اے ایس پی عزیر احمد کو ایس ڈی پی او بورے والا وہاڑی، تقرری کے منتظر اے ایس پی محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اوگوجرخان راولپنڈی، تقرری کے منتظر اے ایس پی بلال محمود سلہری کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، تقرری کے منتظر اے ایس پی عبد الحنان کو ایس ڈی پی او سٹی قصور، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سرگودھا، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ناصر نواز کو ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز خوشاب، ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ،نصر اللہ خان نیازی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، فیصل آباد، ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، سید طاہرعباس کاظمی کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ضیغم عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی او صدر چکوال عبدالغفور کو ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ محمد یعقوب اعوان کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ اورایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی ملک طارق محبوب کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے