Skip to content
21 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Business
  • کون کون سی صنعتیں کل سے کھلیں گی؟ تفصیل سے پڑھیں
  • Business
  • Karachi
  • Lahore
  • Pakistan

کون کون سی صنعتیں کل سے کھلیں گی؟ تفصیل سے پڑھیں

News Editor 15 April, 2020
کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر نے آگاہ کیا کہ اشیائے ضروریہ، توانائی، ذرائع ابلاغ، بینکاری اور ریلیف سے متعلقہ تمام صنعتیں پہلے سے ہی کھلی ہیں اور ان کو کھلا رکھنے پر وفاق اور تمام اکائیوں میں اتفاق رائے تھا۔

انھوں نے کہا کہ اب ایسی صنعتیں کل سے کھولی جا رہی ہیں جہاں سے وبا کے پھیلنے کے خطرات کم ہوں گےمشاورت کے بعد مندرجہ ذیل صنعتیں کھولی جا رہی ہیں

کیمیکل مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور پروگرامنگ، پیپر اینڈ پیکجنگ یونٹس، سیمنٹ پلانٹس، فرٹیلائزر پلانٹس، مائنز اینڈ منرلز، ڈرائی کلینر سروسز، پودوں کی نرسریاں، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والے یونٹس، گلاس مینوفیکچرنگ یونٹس، جانوروں کو طبی امداد فراہم کرنے والی سروسز بشمول جانوروں کے ہسپتال، تمام ایکسپورٹ انڈسٹریز بشرطیکہ ان کے ایکسپورٹ آرڈرز کی پہلے تصدیق کی جائے گی، کتابوں اور سٹیشنری کی دکانیں، اینٹوں کے بھٹے اور بجری کے کرشنگ پلانٹس بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ تمام صنعتیں ان حفاظتی اقدامات کے بعد کھولی جائیں گی جن کا ان ایس او پی میں ذکر ہے اور جو صوبوں کو پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔انھوں نے کہا صوبوں اور مرکز میں دو جگہ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

الیکٹریشن، پلمبرز، ترکھان، درزی، ریڑھی اور چھابڑی لگانے والوں کے حوالے سے وفاق کی رائے تھی کہ ان کو کھولا جائے تاکہ ان کا روزگار بحال ہو سکے مگر بعض صوبوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو بتدریج کھولا جائے گا تاہم کنسٹرکشن سائٹس کو کھولنے کے حوالے سے بھی مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔انھوں نے کہا کہ صنعتوں کو کھولنے کے حوالے سے نظر ثانی جاری رہے گی اور رمضان سے قبل مزید صنعتیں بھی کھولی جائیں گی۔

وفاق کی جانب سےلاک ڈاون میں توسیع،محکمہ داخلہ سندھ نےایس اوپیزجاری کردئیے ہیں محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تعمیراتی شعبے،ای کامرس ایکسپورٹ،ای کامرس بزنس،ای کامرس کال سینٹرکھولنےکی اجازت ہوگی۔

توانائی،گیس،ایل این جی،ریفانری،پیپراینڈپیکنجنگ،سیمنٹ،کیمکل،کھادسیکٹر، پلمبر،کارپینٹر،الیکٹریشن،لانڈریزی،سافٹ وئیراینڈپراگرامننگ،شیشےکی صنعت کواجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بک شاپ اوراسٹیشنری کوتمام سیکٹرزکوایس اوپیزکےتحت کھلنےکی اجازت ہوگی۔

Post Views: 30

Post navigation

Previous: گریڈ 17 کے سات افسران کے تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
Next: پنڈی بھٹیاں سے احساس پروگرام کی رقم ہتھیانے والے 2افراد گرفتار

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram