فیصل آباد (وقاص بیگ سے) فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹائون سے این اے 109 کے کوارڈینیٹر کی جیب کاٹ لی گئی جس سے احساس پروگرام کے پانچ لاکھ روپے چوری ہوگئے۔
پولیس کے مطابق این اے 109 کا کوارڈینیٹر محمد ساجد احساس پروگرام وزیرعظم پاکستان کی رقم مبلغ پانچ لاکھ روپے مستحقین میں بانٹنے کےلیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھڈی والا جارہا تھا جیسے ہی وہ فیصل آباد سے ڈھڈی والا پہنچے کسی نامعلوم نے اسکی سائیڈ والی جیب کاٹ لی جس میں احساس پروگرام کے پانچ لاکھ روپے تھے ۔ محمد ساجد کے مطابق اس نے بہت پوچھ گچھ کی اور چھان بین کرنے کی کوشش بھی لیکن کوئی پتہ نہ چلا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساجد کی درخواست پر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واردات ہونے کے بعد رقم لینے والے مستحقین مایوس گھروں کو لوٹ گئے