لاہور (ملک خیام رفیق)محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ کاشانہ کی سابق سپرنٹینڈٹ افشاں لطیف کے سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ڈاکٹر پرویز احمد خان پرخاتون کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف، کاشانہ کی بچیوں کا بجٹ روک کر فاقو ں پر مجبور کر دیا۔خاتون سپریٹنڈنٹ نے سی ایم آئی ٹی سربراہ پر الزامات لگاکر نیا پنڈورا باکس کھول دیا،پرویز اختر کے دور میں کی جانےوالی مختلف محکموں کی انکوائریوں پر سوالیہ نشان۔ اس بات کا انکشاف کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام ایک درخواست اور وائرل ہونے والی ویڈیو بیان میں کیا۔ افشاں لطیف نے انکشاف کیا کہ سی ایم آئی ٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز احمد خان انہیں مسلسل تین ماہ تک ہراساں کرتے رہے اور کاشانہ کو قید خانے میں بدل دیا اور یہ سارا کچھ انہوں نے ذاتی انتقام اور کم سن لڑکیو ں کی زبردستی شادی کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے اقد ما ت کے لئے کیا۔ خاتون سپرنٹینڈٹ نے انکشاف کیا کہ سابق سی ایم آئی ٹی چیئرمین کاشانہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناتے رہے اور سارا بجٹ روک لیا جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین اور رہائش پزیر58سے زائد بے سہارا بچیوں کے کھانے پینے کی ادائیگیاں بھی روک دی گئیں اور بغیر پیشگی اطلاع کے سکیورٹی بھی ہٹا لی گئی جبکہ سی ایم آئی ٹی کے سابقہ چیئرمین پچھلے45سال کا ریکارڈ لانے کا تقاضا اور اور شدید ذہنی اذیت پہنچا کر ہراساں کرتے رہے۔ خاتون نے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ سابق سی ایم آئی ٹی چیئرمین اور صوبائی وزیر کو خوش کرنے کیلئے ہم پر دباﺅ ڈالا جاتا رہا، سابق سی ایم آئی ٹی چیئرمین نے اس کو ذاتی انتقا م کا مسئلہ بنا کر مجھے مسلسل تین ماہ تک ہراساں کیا جس پر فوری کاروائی کی جائے۔قبل ازیں سابق سپرنٹینڈٹ دار الامان کاشانہ لاہور نے سابق چیئرمین سی ایم آئی ٹی کے خلاف بھی چند روز قبل درخواست بھی دی اور استدعا کی تھی کہ کاشانہ کے فنڈز بحال کیے جائیں۔بے سہارا یتیم بچیوں کو فنڈ سے دو وقت کی روٹی دی جائے اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو وہ ا نہیں اور صوبائی وزیر کو صدقے کا گوشت بھجوا سکتی ہیں جس سے وہ کاشانہ کی بچیوں کا پیٹ بھر رہی ہیں۔ سابق سپرنٹینڈٹ افشاں لطیف ڈاکٹر پرویز احمد خان اور صوبائی وزیر کے سیاہ کرتوت سامنے لے آئیں درخواست پر عمل در آمد نہ ہونے اور اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دینے کے بعد افشاں لطیف نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے ڈاکٹر پرویز احمد خان کی چیرہ دستیاں سامنے لے آئیں اور صوبائی وزیر کو خوش کرنے کیلئے ڈاکٹر پرویز اختر کی گھناﺅنی کوششوں کا ذکر بھی ویڈیو میں کیا۔