Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • انٹرنیٹ ڈاؤن: پیر کی شام انٹرنیٹ کو کیا ہوا تھا؟
  • News
  • Science & Technology

انٹرنیٹ ڈاؤن: پیر کی شام انٹرنیٹ کو کیا ہوا تھا؟

News Editor 25 June, 2019
lightway-internet-services-m-g-road-gokhle-naka-ratnagiri-internet-service-providers-43djrcf

پیر کی شام پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب تقریباً چھ بجے کے قریب انٹرنیٹ کا مواصلاتی نظام نے کام کرنا چھوڑ دیا یا نہایت آہستہ ہو گیا۔

لیکن اتفاق کچھ ایسا ہوا کہ عین اسی وقت پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہوگئی جس سے متاثر ہونے والوں میں فیس بک، گوگل، ایمیزون، کلاؤڈ فلیئر اور کئی بڑے نام شامل تھے۔

اس کی وجہ بنی تھی امریکہ میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ویرائیزون کی ایک غلطی۔ اس کمپنی کے نیٹ ورک نے انٹرنیٹ میں ڈیٹا کی ترسیل کے ‘روٹ’ کو غلطی سے تبدیل کر دیا جس کی وجہ سے مطلوبہ ڈیٹا اپنے ہدف تک پہنچنے سے قاصر رہا۔

سروسز میں یہ تعطل تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔

دوسری جانب پاکستان کے حوالے سے انٹرنیٹ سروس میں تعطلی کی نگرانے کرنے والے عالمی ادارے ‘انٹرنیٹ آؤٹیج ڈیٹیکشن اینڈ انالسس’ نے اپنے جائزے میں بتایا کہ پاکستان کے ‘پاک نیٹ’ یعنی پی ٹی سی ایل سروس میں خرابی شام چھ بجے شروع ہوئی اور اگلے یہ نیٹورک ایک گھنٹے تک شدید متاثر رہا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ‘انٹرنیٹ کیبل میں مختلف مقامات پر کٹ لگ جانے کی وجہ سے ملک بھر میں سروس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے’لیکن انھوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی کہ کٹ کہا لگا اور کیسے لگا۔

یہ بھی واضح نہیں کہ آیا عالمی انٹرنیٹ میں آنے والے تعطل سے پاکستانی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی یا نہیں اور ان دونوں خرابیوں کا آپس میں کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

پی ٹی سی ایل کی ترجمان نے اسی بیان میں کہا کہ کمپنی نے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اس تعطل کی وجوہات کا تعین کرے گی اور جلد سے جلد اس خرابی کو درست کرنے کی کوشش کرے گی۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے بعد میں اعلان جاری کیا گیا کہ سروس دوبارہ ٹھیک کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود رات گئے تک سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے پھر بھی شکایت کی کہ ان کی سروس پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔

Post Views: 25

Post navigation

Previous: پُل پر سے پیشاب، متعدد افراد کے سر پھٹ گئے
Next: گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار

Related Stories

4
  • Science & Technology

Are We Not Alone? Astronomers Detect Possible Signs of Life on a Distant Planet

News Editor 17 April, 2025
6
  • Science & Technology

Jumping Microbot Like Insects: A Unique New Robot

News Editor 9 April, 2025
14
  • Science & Technology

Australian Scientists Discover New Species of Trapdoor Spiders

News Editor 8 April, 2025

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram