برمنگھم: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔
ایجبسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔
آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔