لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 9 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری کے منتظراحسن رضا کو اے ڈی آئی جی ملتان ریجن پر تعینات کردیا گیا۔ سعدیہ سعید کواے ڈی آئی جی ایس پی سکیورٹی ملتان ڈویژن،عالم شیر جاویدکوڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہورکی خالی سیٹ پرتعینات کردیا گیا۔
مجید اخترڈسٹرکٹ آفیسراسپیشل برانچ راولپنڈی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔ عمران نواز کو ڈی ایس پی اسٹیبلشمنٹ سپیشل برانچ سے ڈی ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہورتعینات کر دیا گیا۔
تقرری کے منتظرڈی ایس پی اعجاز احمد کو ڈی ایس پی سی آئی اے لیہ تعینات کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ گجرات عتیق الرحمان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔ ڈی ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہورمحمد اعجازکی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔ ڈی ایس پی دہلی گیٹ ملتان ریاض حسین بخاری کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔
ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔