• قلم کلب اردو
Monday, 4 August, 2025
Qalam Club
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home Analysis

اپنے وطن میں اپنا گھر

سمندر پار پاکستانیوں کا خواب اور تعبیر:تحریر عمار مظہر

News Editor by News Editor
6 December, 2019
in Analysis, Pakistan
0 0
0

تحریر: عمار مظہر

غم روزگار ہو یا روشن مستقبل کی تلاش، دنیا میں زیادہ تر افراد انہی وجوہات کی بنیاد پر دوسرے ممالک کا سفر یا نقل مکانی کرتے ہیں۔ یہ رجحان جنوبی ایشیا کے ممالک میں بھی کافی حد تک موجود ہے۔ میرے سامنے موجود مختلف سروے رپورٹس کے مطابق اسی لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا کے پینتیس ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔ ان اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد خلیجی ریاستوں یا عرب ممالک میں رہتی ہے۔ یہ بات بھی میرے اور آپ کے مشاہدے میں ہے کہ مٹی کی محبت ہر کسی کے دل میں موجود ہوتی ہے لیکن جب انسان اس مٹی سے دور ہو جائے تو یہ محبت ایک آتشدان کی صورت دل کو جلانے کا باعث بھی بنتی ہے۔ یقیناً آپ کے وہ رشتہ دار جو دیار غیر میں برسر روزگار ہیں، جن سےآپ کی بات ہوتی ہے، وہ اس بات کی تصدیق بھی کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں فاصلے سمٹ گئے ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ فاصلے بظاہر سمٹے ہیں، حقیقت وہی جانتا ہے جو اپنی دھرتی  سے دور ہوتا ہے۔

کچھ ایسی ہی حالت اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی بھی ہے۔ اسی لئے تو چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں پاک وطن میں ہونے والے ہر واقعہ سے باخبر رہنا ان کی ایک عمومی عادت بن چکی ہے، اور یہ عادت صرف خبروں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی اکثریت یہ خواب سجائے ائیر پورٹ پہنچتی ہے کہ دن رات محنت کرکے سب سے پہلے اپنے اہلخانہ کے لئے ارض وطن میں ایک خوبصورت گھر بنائیں گے۔ بہت سے ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عرصہ دراز سے نہ صرف دیگر ممالک میں مقیم ہیں بلکہ وہاں کی شہریت بھی رکھتے ہیں لیکن ان کے دل بھی اپنی مٹی کی محبت میں انہیں بار بار کھینچ کر یہاں لاتے ہیں اور وہ بھی اس پاک وطن میں اپنا ایک گھر بنانے کے خواہشمند ہوتے ہیں تاکہ اس مٹی سے مضبوط رشتہ نہ صرف جڑا رہے بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی یہ میراث سونپی جا سکے۔

آنکھوں میں یہ حسین خواب سجائے کوئی بھی پاکستانی جب دیار غیر پر قدم رکھتا ہے تو بہت سی مشکلات اس کے سامنے موجود ہوتی ہیں۔ لیکن ان تمام مشکلات سے نبرد آزما ہوتے ہوئے بھی اپنے اصل خواب کو وہ ایک لمحے کے لئے نہیں بھولتا۔ کسی بھی تارک وطن کے ان جذبات سے اس سے جڑے تمام افراد ہی کسی نہ کسی حد تک آگاہ ہوتے ہیں،   اور جانتے ہیں کہ دیار غیر میں محنت کرنے والا عمومی طور پر اپنی ذات اور نجی ضروریات کو بھلا کر صرف اپنوں کے روشن مستقبل کے لئے دن رات محنت کر رہا ہوتا ہے۔

سالہا سال کی محنت کے بعد وہ حسین لمحہ بھی آن پہنچتا ہے جب روشن مستقبل کی امید لے کر جانے والوں کو اپنے خواب یعنی  ارض وطن پر اپنا گھر بنانے کے لئے پلاٹ کی خریداری کے لئے کچھ سرمایہ میسر آ جاتا ہے۔ اب ایک اور امتحان شروع ہو جاتا ہے کہ اپنے شہر کے کس علاقے میں پلاٹ خریدا جائے جہاں بعد ازاں گھر کی تعمیر کے بعد رہائش اختیار کرنا آسان ہو، ایسی جگہ تلاش کی جائے جہاں بنیادی سہولیات کی مکمل فراہمی یقینی ہو۔ اس امتحان سے نکالنے کے لئے ملک کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے بہترین حل نکال رکھا ہے اور وہ حل ہے دبئی میں منعقد ہونے والا پاکستان پراپرٹی شو۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستانی پراپرٹی کی دبئی میں نمائش کے لئے پہلا پاکستان پراپرٹی شو دو ہزار سترہ میں منعقد کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ رواں سال 6 اور 7 دسمبر کو تیسرا پاکستان پراپرٹی شو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زابیل ہال میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان کے 60 سے زائد ڈویلپرز اور تعمیراتی ادارے مختلف منصوبوں کو نمائش کے لئے پیش کریں گے۔ پاکستان پراپرٹی شو متحدہ عرب امارات سمیت اوور سیز پاکستانیوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے، کیونکہ اس نمائش میں جا کر ارض وطن میں گھر، پلاٹ یا کوئی اور پراپرٹی خریدنے کے خواہشمند ہر طرح کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا نقطئہ نظر بھی یہی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن عزیز کے پراپرٹی سیکٹر میں ہونے والی پیشرفت اور اس میں سرمایہ کاری کے فوائد سے ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے۔

جہاں پاکستان پراپرٹی شو کا ایک مقصد اوور سیز پاکستانیوں کو معلومات فراہم کرنا ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر ملک کے رئیل اسٹیٹ کاروبار کو بھی مثبت انداز میں متعارف کرانا ہے۔ اس شو کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ دبئی میں بسنے والی ایک سو تیس سے زائد قومیتیں اور کاروباری حضرات بھی یہ جان پاتے ہیں کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہ صرف دن بدن  ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے بلکہ پاکستان میں شروع ہونے والے مختلف رہائشی اور کمرشل منصوبے خوبصورت طرز تعمیر کے ساتھ ساتھ تمام تر جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہیں۔ اس لئے یہ کہنے میں مجھے کوئی عار نہیں ہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں منعقد ہونے والے پاکستان پراپرٹی شوز ملک کا مثبت چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مؤثر انداز ہیں۔

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@e.qalamclub.com پر ای میل کیجیے۔


Tags: ٓAmmar MazhardubaiPakistanZameen.com
Previous Post

برے پھنسے تحریر:عزیزاللہ خان (قسط نمبر2)

Next Post

کر و مہربانی تم اہل زمین پر تحریر:عزیزاللہ خان

News Editor

News Editor

Next Post

کر و مہربانی تم اہل زمین پر تحریر:عزیزاللہ خان

Latest News

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 April, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 April, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 August, 2019

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی اور فکس الائونس منظور

16 July, 2019

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

0

12-Year-Old child Murdered by Molvi

0

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

0

مزدوروں کا عالمی دن

0

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025

Modi Agitated, Railways Revived: PM Shehbaz Sharif’s Bold Address

29 July, 2025
Qalam Club

In modern times, social media has established itself as a reliable and trustworthy platform. But unfortunately some people are misusing it by posting false, baseless or stolen news for personal purposes. The "Qalam club" is being started as a jihad against such elements. It is the only platform for talented and experienced journalists to publish authentic news, unbiased comments and meaningful articles in good faith. Our doors are open to all those impartial friends who want to improve the society by making the facts public.
Note: The "Qalam Club" does not necessarily agree with the personal views of the authors

  • About us
  • Careers
  • Code of Ethic
  • Privacy Policy
  • Contact us

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In