لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب نے وہاڑی کی ایم اے پاس خاتون کو نوکردی دے دی۔ چند روز قبل میڈیا پر خاتون کی جھاڑو دیتے ویڈیو نشر کی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے اسے ڈی پی ایس سکول میں جونیئر کلرک کی سیٹ پر نوکری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق وہاڑی میں روزی کمانے کیلئے جھاڑودینے والی خاتون پارس کے بارے میں شائع ہونے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے اسے نوکری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پارس کیلئے وہاڑی میں سرکاری ملازمت کاانتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ایم اے پاس خاتون پارس کو ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں خاتون کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پارس جیسی ہونہار بیٹیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں -اس بیٹی کے ہاتھ میں جھاڑو دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا-فرسودہ نظام میں قوم کی تعلیم یافتہ بیٹی روزی کے لئے سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوئی- ماضی کے حکمرانوں نے بوسیدہ نظام دے کرقوم پر ظلم کیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت یہ نظام بدل رہی ہے۔ایسا نظام وضع کررہے ہیں جہاں پارس جیسی تعلیم یافتہ بیٹیاں عزت سے روزی کما سکیں –