Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Crime/Courts
  • اینٹی کرپشن نے پٹواری کو رشوت لیتے گرفتارکرلیا
  • Crime/Courts
  • Pakistan

اینٹی کرپشن نے پٹواری کو رشوت لیتے گرفتارکرلیا

News Editor 17 April, 2020
Patwari arrested by anticurption

سرگودھا( حافظ صدیق گوندل) اینٹی کرپشن سرگودھانے ولی محمد پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم ولی محمد پٹواری سے  رشوت کی رقم 10ہزار روپے نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اور بابر رحمان وڑائچ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق احسن افضل ولد محمد افضل سکنہ چک نمبر 99 شمالی  نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ولی محمد پٹواری نے اپنے حلقے میں رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے، بندہ نے عکس شجرہ بنوانے کے لیے پٹواری سے رابطہ کیا  جس نے سائل سے 10ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا مطالبہ کیا. جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ پٹواری کو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں۔

اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ احسن افضل ولد محمد افضل  ملزم ولی محمد پٹواری پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے  محمد اکرم، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم ولی محمد پٹواری کو  رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر6/2020تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

Post Views: 31

Post navigation

Previous: تیزاندھی اور طوفان کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوگا، ایڈوائزری جاری
Next: احساس پروگرام کی رقم اے ٹی ایم سے وصول کریں،طریقہ اس ویڈیو میں

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram