(بھکر، نمائندہ قلم کلب، زبیر ہاشمی سے) ڈی پی او بھکرشائستہ ندیم کی ہدایات پر گزشتہ روز پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ کاروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی کاریں،موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور طلائی زیورات برآمد ہوئے۔
مختلد کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے 62 کلو چرس اور 2800 بوتلیں شراب برآمد جبکہ چوری کی دو کاریں اور پندرہ موٹر سائیکلیں بھی ریکور کی گئیں۔ ملزمان سے برآمد تین کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ اور نقدی مالکان کے حوالے کردی گئی ہے