پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مختلف تشخیصی ٹیسٹوں پر ہچاس سے سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ہونے والے ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ڈینٹل آوٹ ڈور پرچی فیس مفت سے بڑھا کر 50 روپے مقرر کر دی گئی۔ سٹی سکین ٹیسٹ ایک ہزار سے 2500 روپے کا کر دیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب گورنمنٹ ہسپتالوں میں 70 فیصد ٹیسٹوں کو اپنے اختیار میں رکھے گی ۔ نئے مراسلے کے مطابق ڈینٹل اوپی ڈی کی پرچی مفت سے 50 روپے مقرر کی گئی ہے خون کا سی بی سی ٹیسٹ100 سے 200روپے کردیا جبکہ جگر کا ٹیسٹ ایل ایف ٹی 50سے 30 b0 روپے ، ای سی جی 60 سے 100 روپے مقرر کردیا، ایمرجنسی کے ٹیسٹ ٹروپ ٹی 600 روپے کا ہو گا۔الٹرا ساونڈ کو 50 سے 150 روپے ، تھائی رائڈ ٹیسٹ 200 سے 900 روپے مقرر کیا گیا ہے