لاہور (حمزہ رحمٰن)صوبے کے مختلف شہروں میں 32 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کر دیئے گئے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرپنجاب حکومت کا عوام کسان پلیٹ فارم پر کاشتکار اپنی اجناس براہ راست فروخت کرےگا-
کاشتکاروں کو اپنی اجناس فروخت کرنے کے لئے بلا معاوضہ جگہ دی گئی ہے
لاہور ڈویژن میں 12 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں جبکہ بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں ایک ایک ماڈ ل بازار میں کسان پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
اس کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں 4،4ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔