گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پولیس اہلکار کی خاتون کوفون پر حراساں کرنے کی آڈیو منظر عام پر آگئی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کاکنسٹیبل خاتون کو دوستی کرنے پر مجبور کرتا رہااہلکار فحش گفتگو کرتے رہے شوہر،ماموں اور بھانجوں پر تشدد کیاخاتون کا الزام سی پی او نے واقع کا نوٹس لے لیا کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے جواء کھیلنے کی اطلاع ملنے پر گھر میں ریڈ کیا اور چھ افراد کو گرفتار کر لیا نفری میں موجود کانسٹیبل جاوید اور سکیو رٹی افسر پرویز نے گرفتار کیے جانے والے نعمان کی بیوی سے ذبردستی نمبر لے لیا خاتون کو فون پر حراساں کرنے کی آڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں خاتون اہلکار کو انکل،بھائی ،کہتی رہی مگر اہلکار کو شرم نہ آئی اور مسلسل دوستی کرنے پر مجبور کرتا رہا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اہلکار مجھے کال کرتے اور دوستی کرنے کا بولتے دوستی سے انکار کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا کہتے رہے اہلکاروں نے فحش گفتگو کی جبکہ بات نہ کرنے پر شوہر ،ماموں اور بھانجوں کو تشدد کا نشانہ بنایا خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ دوستی نہ کرنے پر اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
خاتون نے کانسٹیبل جاوید اور سکیورٹی افسر پروزیر کے خلاف درخواست بھی دے دی دوسری جانب سی پی او گوہر مشتاق بھٹہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل جاوید کے خلاف مقدمہ در ج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاہے جبکہ محکمانہ انکوائری کے لیے ایس پی سو لائن عثمان طارق بٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کر کہ چار روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سکیورٹی افسر پرویز کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی دوسری جانب پولیس نے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔