لاہور(تنویر سیال) مسلسل کئی روز سے مکمل لاک ڈاون سے غریب کو چولہا بجھتا نظر آیا تو اس کا صبر بھی جواب دے گیا۔ رائیونڈ کی خاتون پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑی۔
رائیونڈ میں کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لال ڈاون کے مسلسل چوتھے روز غریب خانہ بدوشوں کا صبر ٹوٹ گیا اور کھانے کی تلاش میں گلیوں میں نکل آئے اسی دوران خانہ بدوش خاتون اور پولیس کا آمنا سامنا ہوگیا جس پر بھوک و افلاس سے ستائی خاتون نے پولیس اہلکاروں کو سے لڑتے ہوئے ان سے آٹے کی بھیک مانگ لی اس موقع پر سادہ لوح خاتون نے پولیس کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کا راشن دے دو پم گھر بیٹھ جائیں گے گھر کھانے کو کچھ نہیں اور تم لوگوں نے کرفیو لگا دیا ہے یاد رہے کہ مسلسل لاک ڈاون سے جہاں عوام کورونا وائرس سے محفوظ ہیں وہیں وہ کسی امداد کی بھی منتظر ہے۔۔