Skip to content
20 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • خیبرپختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی علاقوں میں پہلے تاریخ سازانتخابات جاری
  • News
  • Pakistan

خیبرپختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی علاقوں میں پہلے تاریخ سازانتخابات جاری

News Editor 20 July, 2019
1242301-14203190

خیبرپختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع کے پہلے تاریخ سازالیکشن کے لیے صبح آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا، میرانشاہ میں پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اٹھائیس لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، دو خواتین سمیت دوسو پچاسی امیدوار میدان سیاست میں‌ مدمقابل ہیں۔ پاک فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی،  قبائلی اضلاع میں 1 ہزار 897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جس میں 554 کو انتہائی حساس اور 461 کو حساس قرار دیا گیا، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے پولنگ اسٹیشن اس فہرست میں شامل ہیں۔

مقامی انتظامیہ اور عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ الیکشن قبائلی علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور ترقی کا سفر شروع کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات سے متعلق اے آر وائی نیوز خصوصی ٹرانسمیشن پیش کرے گا، ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ بہ خبر رکھتے ہوئے تجزیے اور تبصرے پیش کیے جائیں گے۔

سینیر تجزیہ کاروں نے اس واقعے کو امید افزا قرار دیا ہے. رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے فاٹا کے حالات بہتر ہوں گے۔ دفاعی تجزیہ کار، امجد شعیب کے مطابق چار سال پہلے جو حالات تھے، تب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ فاٹا میں الیکشن ہوں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ کے پی، اجمل وزیر نے کہا ہے یہ پاک فوج کی قربانیوں کا ثمر ہے، وزیرستان میں کسی عام علاقے سے بھی زیادہ گہما گہمی ہے۔  فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام گزشتہ برس عمل میں آیا، وزیر اعظم عمران خان نے جلد سے جلد فاٹا میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔

 

Post Views: 30

Post navigation

Previous: پولیس اور خفیہ اداروں کا غازی آباد میں کومبنگ آپریشن
Next: سیکیورٹی پرائیوسی کے حوالے سے فیس ایپ کی وضاحت

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram