برمنگھم: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈ کپ 2019 میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ برمنگھم میں آمنے سامنے ہیں۔ بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ 3 بجے ہونے والے ٹاس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے، پچ اچھی لگ رہی ہے، کنڈیشن مختلف ہیں۔ پاکستانی ٹیم اچھی ہے، میچ میں شراکت بنانا اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔