لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہورذوالفقارحمید کا لاہور پولیس کےلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے مراسلہ جاری کت دیا، آئندہ سے کسی بھی پولیس اہلکار کی بیٹی کی شادی پر بس، بینڈ اور شامیانے پولیس لائن سے فراہم کئے جائیں گے،پولیس اہلکار کی شادی پرمحکمہ کی طرف سے 10 ہزار روپے نقد بطور انعام رقم دی جائے گی جبکہ کسی بھی کانسٹیبل و دیگر اہلکار کی شادی پر انسپکٹر سے ایس پی رینک تک کا آفیسر شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مراسلے میں جاری کردہ ہدایت کے مطابق بیماری کی صورت میں کم از کم ایس پی رینک کا آفیسر تیمارداری کےلئے جائے گا۔ لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ بمطابق پولیس ایس او پی علاج و معالجے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس ویلفیئر و میڈیکل فنڈ سے اہلکاروں میں فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائل اور ملازم جیسے الفاظ کی بجائے اہلکار یا درخواست گزار لکھا جائے۔ سنیئر افسران جونئیر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔
سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر تمام پولیس دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کو یقینی اپنائیں۔ اہلکاروں کو پانی، چائے پلا کر کرسی پر بٹیھا کر ان کے مسائل حل کئے جائیں۔ اقلیتی اہلکار ہمارا لازمی جزو ہیں، حوصلہ افزائی کےلئے نقد انعام، تحائف اور دو دن کی چھٹی دی جائے۔ ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ شہداءپولیس کے بچوں اور فیملیز کےلئے رمضان المبارک اور عید پیکج پر 5 پانچ ہزار فی فیملی دئیے جائیں۔
عید کے روز سینئر افسران ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں میں مٹھائی بھی تقسیم کریں۔ سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر سپاہ کی فلاح وبہبود کو ہر۔ممکن یقینی بنایا جائے گا۔