نیب کے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کا رکن نامزد کردیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل اور آبی وسائل کمیٹی میں میر منور تالپور کی جگہ رکن ہونگے۔
قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میں سید مصطفیٰ محمود کی جگہ آصف علی زرداری کو شامل کیا گیاہے۔ آصف زرداری اب قائمہ کمیٹیوں میں پروڈکشن آرڈر کے ذریعے بھی شرکت کرسکیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے رکنیت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زیر حراست رکن کو اجلاس میں طلب کرنے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے ہیں۔ آصف زرداری کو جن قائمہ کمیٹیوں کا رکن نامزد کیا گیا ہے ان کے چیئرمینوں کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے۔ سید نوید قمر قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل، نواب یوسف تالپور قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل اور ساجد طوری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کے چیئرمین ہیں۔