لاہور(کرائم رپورٹر)سبزازارکے علاقے ہجویری ٹائون میں سات سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وقاص نامی ملزم اوکاڑہ کا رہائشی اور ہجویری بلاک میں کرایہ کے گھر میں مقیم تھا۔ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گھر سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پچیس اپریل کو گلی میں موجود سات سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے اسے چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم وقاص کو ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے۔