بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورجیل میں مخیر حضرات کے تعاون سے دوہزار قیدیوں کےلیے خصوصی افطاری کا انتظام کیا گیا۔ افطاری میں قیدیوں کو سپیشل کھانا بھی کھلایا گیا۔
سپرنٹینڈنٹ جیل شہرام خان کی نگرانی میں فریش پکوڑے، شربت اور شکنجین بنائی گئی۔ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر قیدیوں سے ملاقات پر پاپندی عائد ہے۔ سپرنٹینڈنٹ جیل شہرام خان نے خصوصی طور پر قیدیوں کےلیے گھر جیسی افطاری کا انتظام کرایا۔

شہرام خان کے مطابق قیدیوں کےلیے خصوصی طورپرمخیر حضرات سے ملکر قیدیوں کےلیے ماہ مقدس میں خصوصی سحری اور افطاری کا انتظام کیا جارہاہے تاکہ جیل ہذا میں مقید اسیران بھی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اچھی طریقے سے سحری اور افطاری کرسکیں۔

شہرام خان کے مطابق جیل ہذا میں مقید تمام اسیران کو کوروانا بچائو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرایا جارہاہے۔ سحری اور افطاری بنانے والے افراد بھی کورونا سے بچائو کےلیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔ سحری اور افطاری کے وقت تمام اسیران کو وقفے وقفے سے بیٹھا کر کھانا کھلایا جاتا ہے۔

سحری کے اوقات میں قیدیوں کی دہی اور پراٹھے جبکہ افطاری کے اوقات میں بریانی سمیت چکن اور سبزی سے تواضع کرائی جاتی ہے۔