لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی کے علاقے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول اتحاد کالونی جوڑے پل کے ہیڈ ماسٹررانا افتخارنے مبینہ طورپر طالب علم کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بچے کی والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بچے کے والد ندیم حسن نے الزام عائد کیا ہےکہ ہیڈ ماسٹر نے بچے کو کتابیں دینے کے بہانے بلا کربدفعلی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ شمالی چھاؤنی لاہورمیں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بچے کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل پولیس سے ملکر صلح کے لیے دبائو ڈال رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن میڈٰیکل رپورٹ اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جبکہ دوسری جانب پرنسپل کی جانب سے بدفعلی کے الزام کو جھوٹاقراردیا جارہاہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتےہوئے سیکرٹری ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انکوائری کے بعد ملوث ہونے پر کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔