شریف خاندان ہمیں استعمال کرتا رہا، پارٹی میں عزت تک نہ دی گئی، ناراض لیگی ارکان پنجاب اسمبلی
لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات میں کون کون شامل تھا۔ ملاقات کرنے والوں میں ریاض پیرزادہ، شعیب اویسی، اظہر چانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین، نشاط ڈاہا سمیت 15 اراکین شامل تھے۔ ملاقات میں لیگی ارکان اسمبلی نے عمران خان اور عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا.
عثمان بزدار وسیم اکرم پلس۔۔۔
بنی گالا میں وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں نون لیگ کے مرکزی رہنما ریاض پیرزادہ بھی شامل ہیں، دیگر ارکان پنجاب اسمبلی میں اظہر چانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین، نشاط ڈاہا، ارشد جاوید،رحیم یارخان کے ایم پی اے غضنفر علی خاناوراور بہاولپور سے شعیب اویسی کے نام سننے میں آئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ بھی دے دیا ہے جبکہ 35ارکان کا گروپ مکمل ہونے تک کوئی فارورڈ بلاک کا اعلان نہیں کریگا۔ مزید بیس ممبرز کو شامل کرنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دے دیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ہمیں استعمال کرتا رہا، پارٹی میں عزت تک نہ دی گئی۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا، ان کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔