نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپےوصول کیے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادےاسد آصف کو آج نیب لاہورطلب کرلیا گیا۔
سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اور بھائی نوید اختر کو بھی نیب طلب کیا گیا ہے جبکہ کینٹ ہاؤسنگ اسکیم کےڈیولپرزاہد مقبول اورشاہد مقبول بھی نیب میں طلب کیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کےنام پرکروڑوں روپےوصول کیے، متاثرین کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں گئیں ہیں۔
خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی اور غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے اور کروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی۔