لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں بالخصوص پنجاب میں گزشتہ 10 برس میں آٹے اور سستی روٹی اسکیم پر دی گئی سبسڈی اور سرکاری گندم خریداری کیلیے لیے گئے قرضوں کی تحقیقات شروع کر دی۔
گزشتہ 10 برس میں گندم اور آٹے پر سب سے زیادہ سبسڈی میاں شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں دی گئی جبکہ سرکاری گندم خریداری کیلیے ریکارڈ تعداد میں قرضے بھی میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں بنکوں سے مختلف مارک اپ ریٹس پر حاصل کیے گئے ۔
خصوصی کمیشن نے چاروں صوبوں سے گزشتہ دس برس2008 سے 2018 تک گندم خریدنے کیلیے لیے گئے قرضوں ، آٹے پر دی گئی گئی سبسڈی کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں ،چاروں صوبوں کے فوڈ حکام آج یہ تفصیلات کمیشن کے سامنے پیش کریں گے