بھکر پسند کی شادی کرنے والے کی آنکھیں نکال دی گئیں چاہ اسماعیل والا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال دیں۔
اسحاق نامی نوجوان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی لڑکی کے تین بھائیوں نے اسماعیل والا کے قریب لڑکے پر حملہ کیا اور اس کی آنکھیں نکال دیں
اسحاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہےعینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے لڑکے کو قابو کرکے آنکھوں میں نوکدار چیز ماریں۔بھکر: ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایچ او سٹی عثمان سلطان