اسلام آباد: پاکستان کو پہلی قسط وصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 22 جون کو دو روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کے لیے تین ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے کی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
پاکستان سے واپسی کے اگلے ہی روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اعلان کیا تھا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے امداد کے اعلان پر قطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں معاشی معاونت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔