Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Crime/Courts
  • لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
  • Crime/Courts
  • Pakistan

لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

News Editor 16 April, 2020
Investigation police performance

لاہور(کرائم رپورٹر)  انویسٹی گیشن پولیس کی سال2020 کے پہلے 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری۔19676ملزمان گرفتار،14139 مقدمات چالان کیے گئےجبکہ مختلف وارداتوں میں ملوث213 گینگز کے 545 ملزمان گرفتار۔14کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا۔

لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2020 کے پہلے 3ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی/ رابری، نقب زنی، چوری، وہیکل چھیننے اور اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث19676 ملزمان گرفتار کر کے14139 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے ہیں۔گرفتارملزمان سے 14 کروڑ23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیاہے۔ ٍ

تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے۔لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سمیت اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سال2020 کے پہلے 3ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی/ رابری، نقب زنی، چوری، کارو موٹر سائیکل چوری و چھیننے اور اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث19676 ملزمان گرفتار کر کے14139 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 14 کروڑ23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا ہے۔مختلف وارداتوں میں ملوث213 گینگز کے 545 ملزمان گرفتارکیے گئے جن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 2414 مزید مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔قتل کے 57 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ ڈکیتی / رابری معہ قتل کے 4 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔

ڈکیتی، سرقہ بالجبراور نقب زنی کے 666مقدمات چالان کیے گئے۔گاڑی و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 717 مقدمات چالان کیے گئے۔2426 خطرناک اشتہاری ملزمان جبکہ468 عدالتی مفرورں کو گرفتارکیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹرانعام وحید خان نے2020کے پہلے 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال2020 میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بہت سے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں جس سے لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتر ی آئے گی۔

Post Views: 23

Post navigation

Previous: بلوچستان پولیس کے 9 ڈی ایس پیز کو ایس پی کےعہدے پر ترقی دے دی گئی
Next: کورونا میں مبتلا ہونے کا ڈر،68 سالہ شخص نے قبر پرخود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram