لاہور میں پولیو نے سر اٹھایا ،،، تو انتظامیہ نے ایک بار پھر انسداد پولیو مہم شروع کر دی،، چرانوے یونین کونسلز میں ایک ہفتے تک بچوں کو ہولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،،،
شہر میں نئے پولیو کیسز کی تشخیص کے بعد ،،، لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے مہم کا آغا کردیا۔
پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں اور انہیں بہلانے کیلئے سویٹس بھی دی جارہی ہیں۔ والدین کہتے ہیں کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ئہ قطرے پلانے بہت ضروری ہیں۔
پولیو مہم کا آغاز آؤٹ فال روڈ سے کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے والدین پر زور دیا کہ پولیو سے صاف پاکستان کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں
پولیو کو ہرانا ہے محفوظ مستقبل بنانا ہے۔ اداروں کے ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔