سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے 51 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی.سی سی پی او کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ’ای لسٹ ‘ کے کیسوں کی منظوری دی.سی سی پی او آفس نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ترقی پانے والے سب انسپکٹروں کا تعلق پولیس کے مختلف شعبوں سے ہے.آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جونئیر رینکس کی ترقی کا عمل تیز کیا گیا ہے، اس سے پہلے کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی. سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دی۔ترقی پانے کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بی اے ناصر
نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنا آپ کا فرض ہے، سی سی پی او