بااثر شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔
مسلم لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف اینٹی کرپشن کی ایک اور بڑی کارروائی۔
میاں جاوید لطیف ایم این اے اور اس کے دیگر ساتھیوں نے 8کنال 3مرلے سرکاری اراضی فراڈ سے اپنے نام کروا رکھی تھی۔
میاں جاوید لطیف ایم این اے نے 2کنال سرکاری رقبے پر غیرقانونی طور پر نیو میاں فلور ملزقائم کر رکھی تھی۔
اینٹی کرپشن شیخوپورہ کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے نیو میاں فلور ملز کی دیوار گراکررقبہ واگزار کروا لیا۔ واگزارکروائی گئی 8کنال 3مرلے سرکاری زمین کی مالیت ساڑھے 4کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی ساجد حسین نے سرکاری رقبے کو فراڈ کے ذریعے اپنے نام کروانے کی انکوائری کے بعد کارروائی کا حکم دیا۔