کراچی(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلیے حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کردیا۔ رمضان المبارک میں جلوس اور محافل پر پاپندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک میں تمام جلسے جلوس پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے اور اجتماعات کرنے پر پاپندی ہوگی۔ کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بتایا گیا ہے کہ یہ فرض نہیں ہیں اس لیے ان تمام اجتماعات پر پاپندی ہوگی۔
یاد رہے صدر پاکستان سے ملاقات کے بعد علما کو مساجد میں نماز تراویح اور جمعہ کی باجماعت نماز ادا کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔ بیس نکاتی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے علماکرام شہریوں کو مساجد میں نماز ادا کرا رہے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کی کیسز کی تعداد دن بند بڑھتی جارہی ہے جس کےلیے لاک ڈائون میں بھی نو مئی تک تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات اڑھائی سو سے زیادہ ہوگئی ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کے تمام پارکس اور واکنگ ٹریلز کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ شہری ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس اور ٹریلز پر واک کےلیے جاسکتے ہیں۔