Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • ملازم کی بیٹی سے اندھا پیار،انڈیا کےارب پتی نے شادی کیلئےلڑکی کے شوہر کو قتل کرادیا
  • Crime/Courts
  • International
  • News

ملازم کی بیٹی سے اندھا پیار،انڈیا کےارب پتی نے شادی کیلئےلڑکی کے شوہر کو قتل کرادیا

News Editor 11 July, 2019
Raj Gopal and Dose king

بھارت کے ارب پتی کاروباری شخص 72 سالہ راج گوپال نے خود کو قید سے بچانے کے لیے 15 سال تک عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے اور بیماری کا بہانے کرنے کے بعد بالآخر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ارب پتی راج گوپال کے بھارت سمیت دنیا بھر میں ’سرونا بھون‘ کے نام سے 5 درجن سے زائد شاندار ریسٹورنٹ ہیں اور ان کا شمار امیر کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔

ان کے ’سرونا بھون‘ نامی ریسٹورانٹس پر بھارت کے کئی روایتی کھانے دستیاب ہوتے ہیں اور ان ہی کھانوں میں ان کے ریسٹورنٹ کی سب سے مشہور ڈش ’ڈوسا‘ ہوتی ہے جو جنوبی بھارت کی روایتی ڈش ہے۔

راج گوپال کے ریسٹورنٹ پر لذیذ ڈوسا دستیاب ہونے کی وجہ سے انہیں ’ڈوسا کنگ‘ بھی کہا جاتا ہے، ان پر یہ نام ابتدائی طور پر تامل ناڈو میں پڑا۔

راج گوپال پر الزام ہے کہ انہوں نے 2001 میں اپنے ریسٹورنٹ کے اسسٹنٹ مینیجر کی بیٹی سے شادی کرنا چاہی، تاہم ملازم کی بیٹی نے ان کے بجائے اپنے پریمی سے شادی رچالی۔

راج گوپال نے چنئی میں موجود اپنے ریسٹورنٹ کے اسسٹنٹ مینیجر کی 21 سالہ بیٹی جیوا جوتھی اور ان کے شوہر کو اغوا کرایا اور بعد ازں جیوا جوتھی کے شوہر کو غائب کرکے قتل کردیا گیا۔

 

جیوا جوتھی کے شوہر کی لاش جنگل سے ملی تھی اور پولیس نے پوسٹ مارتم اور کچھ ثبوتوں کی بناء پر ’سرونا بھون‘ ہوٹل کے مالک راج گوپال سمیت 8 دیگر افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالت نے 2003 میں راج گوپال سمیت 8 افراد کو جیوا جوتھی کے شوہر کے قتل کے الزام میں 10 سال جیل قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ہوٹل مالک نے مقامی عدالت کے فیصلے کو مدراس (چنئی) ہائی کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔

مدراس ہائی کورٹ نے بھی راج گوپال کی 10 سال کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، تاہم اعلیٰ عدالت نے بھی ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

مسلسل درخواستیں مسترد ہونے کے بعد راج گوپال نے عدالت میں بیماری کی درخواستیں دے کر قید کی سزا سے بچنے کی کوشش کی اور رواں ماہ 8 جولائی تک وہ درخواستوں کے ذریعے قید سے بچتے آئے۔

تاہم 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے ان کی مزید درخواستیں مسترد کردیں، جس کے بعد انہیں خود کو عدالت کے حوالے کرنا پڑا۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق راج گوپال 9 جولائی کو ڈرامائی انداز میں ایمبولینس پر مدراس ہائی کورٹ پہنچے اور خود کو عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق راج گوپال کو ماسک چڑھا ہوا تھا اور بظاہر وہ شدید علیل لگ رہے تھے، تاہم عدالت نے انہیں پولیس کے حوالے کردیا اور بعد ازاں انہیں ابتدائی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ارب پتی ہوٹل مالک کو ہسپتال کے جیل وارڈ میں رکھا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں جیل منتقل کیا گیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ارب پتی شخص نے جس لڑکی سے شادی کے چکر میں ان کے شوہر کو قتل کروادیا اس خاتون نے تمام تر کوششوں اور مراعتوں کی پیش کش کے باوجود ان سے شادی نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس خاتون کے شوہر کو راج گوپال نے قتل کروایا، وہی خاتون عدالتوں میں ان کے خلاف کیس لڑتی رہیں اور انہیں سزا دلوائی۔

راج گوپال کے اس وقت بھارت میں 39 جب کہ دبئی، قطر، عمان، سعودی عرب، بحرین، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، سویڈن، نیدر لینڈ، اٹلی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سمیت دیگر ممالک میں 43‘ ہوٹل موجود ہیں اور ان کا شمار امیر ترین کاروباری افراد میں ہوتا ہے۔

ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے کامیاب بزنس مین کی 2 وجوہات ہیں، جن میں سے ان کے ہوٹل کے کھانوں کا ذائقہ اور معیار انتہائی اہم ہوتا ہے اور دوسرا وہ ہمیشہ اپنے ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرتے رہیں ہیں۔

راج گوپال کے دنیا بھر میں ہزاروں ملازمین ہیں، جنہیں وہ اچھی تنخواہ سمیت صحت، گھر الاؤنس، شادی الاؤنس اور آسان قسطوں پر قرضے دینے جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

راج گوپال نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں، تاہم وہ کسی مذہبی نجومی کے کہنے پر ملازم کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتے تھے اور وہ خود بھی مذہبی خیالات کے شخص ہیں اور ایسی باتوں پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

Post Views: 18

Post navigation

Previous: شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے کے بعد سے 79 ٹرین حادثات
Next: صادق آباد ٹرین حادثہ،21 افراد جاں بحق 85 سے زائد زخمی

Related Stories

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Bushra Bibi
  • Crime/Courts

190 Million Pounds Case, Imran Khan and Bushra Bibi’s lawyer objects to court’s order

admin_qalam 18 May, 2026
Islamabad High Court
  • Crime/Courts

Important progress on the intra-court appeal of 20 more apartment sub-lease holders of One Constitution Avenue

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram