ملتان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں کا حکم نہ ماننے پر وزیر خارجہ کی ایس ایچ او ممتاز آباد پر برھم ہوگئے اور کرپشن کے الزام پر اسےدھمکیاں بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے تھانہ ممتازآباد کے ایس ایچ او نے موٹر سائیکل سوار کو پکڑ کر تھانے میں بند کیا جس پرتحریک انصاف کے مقامی رہنما رائو افضل کے کہنے پر موٹرسائیکل نہ چھوڑی جس پر شاہ محمود قریشی خود تھانہ پہنچے اور تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر طاہر اعجاز سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔اور دھمکیاں بھی دیں۔
شاہ محمود قریشی کی انسپکٹر طاہر اعجاز کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں وزیر خارجہ سے یہ کہتے بھی سنا جاسکتاہے کہ “تمہیں گردن سے پکڑ کر باہر نکال دوں گا آئی جی بھی نہیں بچا سکے گا” “تم نے رشوت بھی لی ہے” جس پر انسپکٹر طاہر اعجاز نے رشوت کے الزام کو مسترد کردیا۔
شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی رہنمائوں کےہمراہ تھانے میں گئے تھے جہاں پر مقامی رہنمائوں نے تھانہ ممتاز آباد کی خوب شکایتیں بھی لگائیں جس پر شاہ محمود قریشی انسپکٹر اعجاز کو دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔
تھانہ میں موجود شہریوں نے یہ تمام واقعہ اپنے موبائل میں ریکارڈ کرلیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔